یوم پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کل سے شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا

185

راولپنڈی(جسارت نیوز)اسپورٹس ڈپار ٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کل سے شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے رجسٹرڈ کلبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیخ علی عابد نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ مارچ میں منعقد ہونا تھا مگر کورونا وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا، ٹورنامنٹ میں سنیئر اور جونیئر انڈر 16کے مقابلے منعقد ہوں گے۔