اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکا، اہم کھلاڑی زخمی

366

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف انجری کا شکار ہو گئے۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران فہیم اشرف گیند لگنے سے زخمی ہوئے۔

انگوٹھے پر گیند لگنے سے فہیم اشرف انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور ڈاکٹرنے انہیں کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

انجری کے باعث فہیم اشرف کی آئندہ میچوں میں شرکت مشکوک ہے۔ گیند لگنے سے آل راؤنڈر کا انگوٹھا زخمی ہوا اور انہیں ٹانکے لگائے گئے۔

آل راؤندر کا زخم ٹھیک ہونے میں ایک ہفتے سے زائد کا  عرصہ لگ سکتا ہے ۔ اہم آل راؤنڈر کی انجری ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ ایونٹ کے اہم مرحلے میں فہیم اشرف کی عدم دستیابی  ٹیم کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے بینک ڈنک ہونٹ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، انہیں بھی ٹانکے آئے تھے تاہم وہ  یونائیٹڈ کے خلاف میچ کا حصہ تھے۔