لاہور ( نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی پاکستان نے7 شعبہ جات میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی معاونت کے لیے مشیروں کا تقرر کر دیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری
اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق کشمیر امور کے لیے عبدالرشید ترابی ، افغان امور کے لیے شبیر احمد خان ، توانائی امور کے لیے ڈاکٹر بشیر احمد لاکھانی ، تعلیمی امور کے لیے پروفیسر محمد ابراہیم ، صحت کے امور کے لیے ڈاکٹر محمد واسع شاکر ، بلدیاتی امور کے لیے عنایت الرحمن خان اور زرعی امور کے لیے حافظ وصی محمد خان کو مقرر کیا گیاہے ۔