سکھر ،الخدمت نے ٹرین حادثے کے متاثرین کو روہڑی جنکشن پر ناشتہ دیا

281

سکھر( نمائندہ جسارت) الخدمت ضلع سکھرکی طرف سے ٹرین حادثے کے باعث پریشان حال مسافروں کوروۃڑی جنگشن اسٹیشن پر الخدمت رضاکاروں نے ناشتہ دیا۔ امیر ضلع سکھرسلطان احمد لاشاری ایڈووکیٹ ، قیم ضلع سکھرمحمد اکرم راجپوت، امیر روہڑی شہر آصف قریشی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد مسافروں کی خدمت میں پیش پیش رہی، جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے رضاکار ٹرینوں کے ہونے والے حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیوں میں شریک رہے،جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہونے کے باعث مختلف اسٹیشنوں پر پھنسے پریشان حال مسافروں کو کھانا اور دیگر ضروری سامان فراہم کرنے میں بھی مصروف عمل رہے ۔مسافروں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے جذبہ کو سراہا اور اظہار تشکر کیا۔