میرٹ پر دلائل سننا ہمارا کام نہیں‘ عدالت عظمیٰ

352

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے گلگت بلتستان کے 14 افراد کی ملٹری کورٹ سے سزاکے خلاف دائر اپیلوں کے لیے چیف کورٹ گلگت بلتستان سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے گلگت بلتستان کے 14 افراد کی ملٹری کورٹ سے سزاکے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ جہاں سزا ہوئی اسی جگہ کی متعلقہ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے،ملٹری کورٹ سے ہونے والی سزا آرمی چیف یا ان کے مقرر کردہ نمائندے کے پاس ہوسکتی ہے،133 بی کے تحت آرمی چیف اپیل سننے کا اختیار رکھتے ہیں،میرٹ پر دلائل ہم نہیں سن سکتے یہ تو ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کا کام ہے۔وکیل درخواست گزار نیکہاکہ آرمی چیف راولپنڈی میں ہوتے ہیں تو ہم نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کی،جس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ اسطرح تو قتل کے کیسسز میں رحم کی اپیل صدر مملکت دیکھتے ہیں کیا آپ اس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں آجائیں گے۔