سکھر، محکمہ خوراک سانگھڑ میں بدعنوانی پر ڈی ایف سی سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم

155

سکھر (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت سکھر میں محکمہ خوراک سانگھڑ میں کرپشن میں ملوث ڈی ایف سی سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد، ملزمان کا صحت جرم سے انکار، سکھرکی احتساب عدالت میں محکمہ خوراک سانگھڑ میں مختلف برسوں کے دوران گندم کی خریداری سمیت دیگر معاملات میں کی جانے والی 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ڈی ایف سی منور آرائیں سمیت 6 ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی، جس کی صحت سے ملزمان نے انکار کردیا، جس کے بعد عدالت نے گواہوں کو آئندہ سماعت پر بیانات ریکارڈ کرانے کا حکم دیا، سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔