انجینئر افتخار راولپنڈی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کے رکن نامزد

125

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے انجینئر افتخار چودھری کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ کو آر ڈینیشن کا رُکن نامزد کر دیا۔ واضح رہے کہ انجینئر افتخار پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات، کالم نگار اور مرکزی ترجمان ہیں۔ کوآرڈینیشن کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر کیانی کریں گے۔ ضلع راولپنڈی کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بشمول وزرا سیکرٹری گڈ گورننس انچارج شکایت سیل اور پارٹی کی ضلعی تنظیم کے صدر سیکرٹری جنرل اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بھی ارکان میں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔