اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمان عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے ، ریاست کے اس اہم فورم پر عوامی مسائل زیر بحث آ رہے ہیں، پارلیمان میں باہر سے مداخلت نہیں ہونی چاہیے ۔ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ضروری قانون سازی کے سلسلے میں انہوں نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔اس امر کا اظہار انہو ں نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی خدمات کے اعتراف میں ایوان بالا کے استقبالیہ ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔