آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 2102روپے رکھا گیاہے، اسد عمر

435

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندیاسد عمر کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 2102روپے رکھا گیاہے، جس میں سکھر ،حیدرآباد موٹروے سمیت بڑے منصوبے بنائے جائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اگلے سال پانی کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، جس میں کے فور  اور نئی گاج ڈیم کا منصوبہ بھی شامل ہے، اگلے مالیاتی بجٹ میں 9سوارب روپے خرچ کیے جائیں گے،40فیصد فنڈز بجلی اور سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہونگے۔

سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کا بجٹ بڑھا کر 5فیصد کردیا،موٹرویز، ہائی ویز اور ایئر پورٹس کی تعمیرات پر 244ارب روپے مختص کیے ہیں، بجٹ میں سی پیک کیلیے 87ارب روپے رکھے ہیں،گوادر ایئر پورٹ کو بھی جلد بحال کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ سال شرح نمو 5فیصد سے زیادہ ہوسکتی ہے،آئندہ مالی سال ترقیاتی پروگراموں کاحجم 2201ارب روپے ہوگا،پی ایس ڈی پی کا حجم رواں سال کے مقابلے میں 36فیصد اجافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ توانائی اور ٹرانسپورٹ کے لیے مجموعی تخمینے کے 56فیصد فنڈز مختص کیے،پانی کے شعبے کیلیے 10فیصد فنڈز مختص کیے جارہے ہیں۔