معیشت کی بہتری کیلئے عمران خان جیسے تجربوں سے بچنا ہوگا،بلاول

270

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی سمت کو درست کرنا ہے تو آئندہ عمران خان جیسے تجربوں سے ملک کو بچانا ہوگا۔گزشتہ روز ایک بیان میں بلاول زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کیا اور اقتدار میں آکر عام آدمی سے روزگار چھین لیا، عمران خان نے پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کے لیے معاشی پالیسیاں بنائیں۔بلاول زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں امیر، امیر سے امیرتر اور غریب، غریب سے غریب تر ہورہے ہیں، عمران خان کی ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کا متوسط طبقہ بھی غربت کا شکار ہوچکا ہے، اگر ملکی معیشت کی سمت کو درست کرنا ہے تو آئندہ عمران خان جیسے تجربوں سے ملک کو بچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ90 روز میں تبدیلی کا وعدہ کرنیوالے عمران خان کا اب اگلی حکومت بنا کر ملکی مسائل حل کرنے کا اعلان قوم کے ساتھ ایک مذاق ہے، عمران خان کے معاشی ترقی کے بڑے بڑے دعوے زمین بوس ہوچکے، عوام اب کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔