وزیراعظم چور ہو تو عوام بیروزگار ہوجاتے ہیں، مریم اورنگزیب

127

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم خود چور اور جھوٹا ہو تو عوام قرض اور بیروزگاری کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں، وزیراعظم نے کارٹلز اور مافیا کی سہولت کاری کر کے عوام کو معاشی تباہی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخی 15 ہزار ارب کے قرض اور کرپشن کی دلدل میں عوام کو وزیراعظم نے دھنسایا، عمران خان کی حکومت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے، ڈیزل سے مہنگی بجلی بنا کر کارٹلز اور مافیا کی جیب بھر کے آپ نے عوام کو غریب اور بے روزگار کر دیا ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کورونا ریلیف پیکج میں 1200 ارب روپے کا ڈاکہ اور عوام ویکسین کے لیے ترستی رہی، 3 سال میں گردشی قرض 1200 ارب سے بڑھا کر 2800 ارب پر پہنچا کر آپ نے عوام کو قرض کی دلدل میں دھنسایا ہے ۔