اسلام آباد: راولپنڈی میں اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرنے والی فیکٹری میں سلنڈر پھٹ گیا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق فیکٹری میں آکسیجن گیس سلنڈرز میں فلنگ کا عمل جاری تھا، اس دوران گیس لیکج ہونے کے باعث ایک سلنڈر پھٹ گیا جس سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد بُری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں لاشوں سمیت پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری سے جڑواں شہروں کے مختلف اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کی جاتی ہے۔