کوہاٹ میں جائیدار کے تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

347
کھلونا پستول دکھاکر شہریوں کو لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا

پشاور: کوہاٹ میں جائیدار کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 6 افراد کی جانیں لے لیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے ڈھیری بانڈہ میں پیش آیا جہاں جائیدار کے تنازع پر جرگہ جاری تھا، جرگے میں موجود دو فریقین میں سے ایک نے دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق جب کہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ فا ئرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔