لندن(جسارت نیوز)ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 134واں ایڈیشن رواں ماہ انگلینڈ میں شروع ہوگا جس میں شائقین کی محدود تعداد کو گرائونڈ آنے کی اجازت دینے کا امکان ہے۔ انگلینڈ میں کوویڈ پابندیوں کے خاتمے کے 7 دن بعد گرینڈ سلام 28 جون کو شروع ہونا ہے۔ آرگنائزرز نے اس حوالے سے کہا کہ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے لیے صورتحال کے مطابق شائقین کی تعداد میں اضافہ یا کمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔