اسلام آباد آنے والا غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

395

غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ چیراٹ کے قریب حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چیراٹ کے قریب گلف ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ گلف ایئرکا بوئنگ 789 چیراٹ کے قریب پہنچا تو موسم اچانک خراب ہو گیا۔

کپتان نے طیارے کا رخ فوری طور پر پہاڑی علاقے کی طرف سے موڑ لیا۔ کپتان طیارے کو فوری طور پر 7 ہزار فٹ بلندی پر لے گیا۔

گلف ایئر کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر نےطیارے سے متعلق رپورٹ ہیڈکوارٹرز ارسال کر دی۔