پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ویکسین لگانے کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا

230

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر لاہور میں پی ایچ ایف انتظامیہ,سینئر اور جونیئر آفیشلز و کھلاڑیوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا. پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ کی جانب سے لاہور و کراچی میں کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کے حوالے سے سہولتیں مہیا کرنے پر وفاقی حکومت, این سی او سی و صوبائی حکومتوں کیساتھ اظہار تشکرکیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام و این سی او سی کے تعاون سے پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر لاہور میں پی ایچ ایف انتظامیہ,سینئر اور جونیئر آفیشلز و کھلاڑیوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا دوسرا مرحلہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مکمل ہوگیا۔اس حوالے سے پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے وفاقی حکومت , این سی او سی و صوبائی حکومتوں کیساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کویڈ سے بچاؤ کیلیے ایس اوپیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔