تہران: ایرانی بحریہ کا بڑا بحری جہاز خلیج عمان میں ڈوب گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کا سب سے بڑا بحری جہاز آگ لگنے کے بعد ڈوب گیا۔
20 گھنٹوں کی جدوجہد کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، بحری جہاز میں موجود عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ جہاز میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
جہاز ایرانی بندرگاہ جسک کے قریب ڈوباجو تربیتی مشن پر تھا۔