سپریم کورٹ: محکمہ جنگلا ت کے گارڈز کی پنشن ادائیگی کی اپیل مسترد

132

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلا ت کے گارڈز کی پنشن ادائیگی سے متعلق اپیل مسترد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں محکمہ جنگلات کے پی کے کے ملازم کی پنشن ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کے سرکاری ادارے تنخواہیں اور پنشن دینے کے قابل نہیں۔ کے پی میں سرکاری اداروں میں لوگو ںکو ملازمتوں پر لگا کر بھر دیا گیا۔ آپ کی حکومت آئی ایم ایف اور لڈ بینک سے قرضے لے رہی ہے۔ یہ طریقہ خطرناک ہے۔