پی ایم ڈی اے آئینی آزادی کے قتل کی تیاری ہے، مریم اورنگزیب

144

اسلام آباد (آن لائن ) ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آئینی آزادیوں کے قتل کی تیاری ہے ۔ فسطائیت کو قانون کا نام دے کر مسلط کرنے کی مذموم سازش کی جارہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا میڈیا اتھارٹی غیرآئینی اور آئین کے آرٹیکل 19 کے ساتھ متصادم ہے۔ انہوں نے کہا میڈیا اور صحافیوں کے تحفظ اوررائے کی آزادی کے بنیادی حق کے فروغ کا قانون لانے کی بجائے کالا قانون بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ کو تالا لگا کر عمران صاحب اب اظہاررائے کے حق کا گلا کاٹنے کے لئے چھری تیز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم عمران صاحب کی کالی حکمرانی کی طرح ان کا کالا قانون مسلط نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد وشمار کو الفاظ کا گورکھ دھندہ ہیں ، عمران صاحب کی معاشی بہتری صرف سوشل میڈیا پر آرہی ہے، اربوں روپے کے اشتہاروں کے ذریعے معیشت کی تباہی، بے روزگاری میں بہتری نہیں آسکتی،عمران صاحب نے پہلے خود معیشت تباہ کی، اب اسے بہتردکھانے کے لئے اربوں روپے کی جھوٹی اشتہاری مہم چلا رہے ہیں