ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان  مذاکرات میں پیش رفت جاری

367

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے متعلق ویانا میں جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ایران اور 6عالمی طاقتوں کے نمایندے اپریل سے ویانا میں جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق امور پر بات چیت کررہے ہیں،تاہم ان کے درمیان اہم اختلافی امور ابھی تک حل نہیں کیے جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا ہر دور حتمی ہوسکتا ہے، لیکن ہمیں عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔