تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی حکام نے جاسوسی کے الزام میں فرانسیسی سیاح پرمقدمہ چلانے کا اعلا ن کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بنیامین برائری پر بدعنوانی اور مے نوشی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مشہد کے محکمہ انصاف نے برائری کو جاسوسی کے الزام میں قصوروار قرار دیا ہے۔ ادھر ملزم کی بہن نے اپنے خط میں فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران حکومت کے الزامات ناقابل فہم ہیں۔