لاڑکانہ ،گرین اسٹارکی جانب سے شجرکاری مہم کی آگاہی کیلیے ریلی

95

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ گرین اسٹار کی جانب سے گرین بیلٹ اور جنگلات کی بحالی کے لیے ہاتھوں میں سبز پودے اٹھاکر شجرکاری مہم کے عنوان سے پریس کلب تک آگاہی ریلی نکالی، اس موقع پر گرین اسٹار کے رہنما ذوالفقار مگسی، ممتاز مگسی، اسماعیل چابڈیو و دیگر نے کہا کہ موسمی تبدیلی اور ماحولیات کے چیلینجز کے مقابلے کیلیے درخت لگانے کے صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی طور پر ہنگامی بنیادوں پر پودے لگانے کی ضرورت ہے، اعلان تو ایک ارب پودے لگانے کا کیا گیا لیکن ایک بھی درخت کہیں پر نظر نہیں آرہا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگلات کی بحالی روڈ راستوں کے قریب درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی اور گلومنگ وار کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔