سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سکھر شہر کی جانب سے اہل فلسطین کی مدد کے لیے آج بازاروں میں جھولی پھیلاؤ مہم کے تحت فنڈ اکھٹا کیا جائے گا۔ امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان لاشاری، امیر سکھر شہر زبیرحفیظ شیخ کے مطابق امیر جماعت اسلامی کی جانب سے جھولی پھیلاؤ فنڈ مہم کے سلسلے میں کارکنان جماعت اسلامی شہر میں دکانوں، گھروں پر جا کر عطیات جمع کریںگے۔