لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ بقاپور کی حد گاؤں ہٹی کے کنویں سے 50 سالہ شخص کی گولی لگی لاش دیکھ پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر لاش نکال کر تحصیل اسپتال ڈوکری منتقل کردی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مبینہ قتل ہونے والے شخص کی شناخت گاؤں ملان ابڑو کے رہائشی لاہوتی عرف عبدالغفور ابڑو کے نام سے ہوئی، جس کی لاش ورثاء گھر لے گئے۔ پولیس کے مطابق ضعیف شخص کی موت گولی لگنے سے ہوئی، رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔