بغداد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عراق کی طرح پاکستان نے بھی دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کیلئے ایک طویل جنگ لڑی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کثیر مالی و جانی نقصان سے گزرنا پڑا ہے جبکہ دہشتگردی سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ داخلہ عراق کا دورہ کیا جہاں عراق کے وزیر داخلہ عثمان الغانمی نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا، وزیر خارجہ نے عراقی وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کی۔
Pakistan and Iraq enjoy close defence ties and today I met with Defence Minister #JumaInadSaadoun to further strengthen these. It was a great honour to have Iraqi Special Forces Paratroopers participate in 🇵🇰 National Day Parade & we look forward to more of such participation. pic.twitter.com/91ZMDKfT0e
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) May 30, 2021
وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عراق کے مابین یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار، دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ پاکستانی، مذہبی اعتبار سے عراق کے ساتھ گہری دلی وابستگی رکھتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہر سال دولاکھ سے زائد ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے پاکستانی زیارات مقدسہ کیلئے عراق آتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق، زائرین کی سفری مشکلات کے ازالے اور انہیں مناسب سہولیات کی فراہمی کیلئے، زائرین مینجمنٹ پالیسی متعارف کروا رہے ہیں۔
Pakistan has always stood by the people of #Iraq in times of distress and earlier this year, three C130 flights with #COVID19 related assistance were sent to Iraq.
🇵🇰 🤝 🇮🇶 https://t.co/UgqJyZcUGF— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) May 29, 2021
انہوں نے کہا کہ زائرین مینجمنٹ پالیسی پر موثر عملدرآمد کیلئے، ہمیں عراقی حکومت کی معاونت درکار ہوگی، جس پر وزیرخارجہ نے، پاکستانی زائرین کیلئے ویزوں کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کی جانب توجہ مبذول کرائی۔
انہوں نے کہا کہ عراق کی طرح پاکستان نے بھی دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کیلئے ایک طویل جنگ لڑی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کثیر مالی و جانی نقصان سے گزرنا پڑا ہے جبکہ دہشتگردی سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
رئيس مجلس الوزراء @MAKadhimi يستقبل السفير الألماني لدى العراق السيد أوله دييل بمناسبة إنتهاء مهام عمله، وأكد سيادته تطلع العراق الى مزيد من التعاون البنّاء مع جمهورية ألمانيا الإتحادية وباقي دول الإتحاد الأوروبي، بما يصب في مصلحة الشعب العراقي والشعب الالماني. pic.twitter.com/moLN6pL4Qk
— المكتب الإعلامي لرئيس الوزراء 🇮🇶 (@IraqiPMO) May 29, 2021
دوسری جانب عراقی وزیر داخلہ عثمان الغانمی نے وزیر خارجہ کو وزارت داخلہ عراق آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران،عراقی بھائیوں کیلئے پاکستان کی جانب سے کی گئی معاونت پر پاکستانی قیادت و عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ عراقی وزیر داخلہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دو باہمی دلچسپی کے امور پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔