لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) دادو ضلع کی تحصیل میہڑ کے گاؤں آندل تونیو میں گھر کی چھت پر بجلی کی 11 ہزار تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر بچہ شدید زخمی ہوئے جسے والدین کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے بچے کے جسم کا 70 فیصد جھلسنے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں کراچی منتقل کرنے کا مشورہ دیا جبکہ بچے کے والد خادم حسین شیخ نے بچے کو اسپتال میں علاج فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا اور بتایا کہ چانڈکا اسپتال سے ڈاکٹروں نے بچے کو کراچی منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ہم غریب ہیں اتنی طاقت نہیں کہ مہنگی ادویات اور دیگر اخراجات برداشت کرسکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زخمی بچے کو علاج فراہم کرکے اس کی زندگی بچائی جائے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ٹریکٹر اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ کنگا پولیس نے انڈس ہائی وے گاؤں سچے بخش جاگیرانی سے موٹرسائیکل چھیننے میں ملوث ملزم یوسف سانگی کو پستول اور گولیوں سمیت جبکہ تھانہ رتو ڈیرو اور تھانہ وارث ڈنو ماچھی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم جبار سنانی ان کے قبضے سے ٹریکٹر برآمد کرلیا، جو علی نواز بروہی کے حوالے کردیا گیا۔