بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلی سیریز جیت لی

187

بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف جس طرح سیریز کے پہلے 2 ایک روزہ بین الاقوامی میں کامیابی حاصل کی تھی اس کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ وہ سیریز3-0 سے جیتے گی مگر سری لنکا کے کھلاڑیوں نے آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ97رنز سے جیتا اور بنگلا دیش کو کلین سوئپ کرنے سے روک دیا۔
3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کیسیریز کے سبھی میچ شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم، میر پور ،ڈھاکا میں کھیلے گئے۔ 23 مئی کو ہوئے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے 33 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلا دیش نے مقررہ50 اوور میں 6 وکٹ پر 257 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کے سبھی کھلاڑی48.1 اوور میں224 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جسکی بدولت میزبان ٹیم نے33 رنز سے جیت درج کی تھی۔
2 دن بعد ہوئے دوسرے میچ میں بنگلا دیش نے ڈکورتھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت103 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ اس میچ میںٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلا دیش کیتمام کھلاڑی 48.1 اوور میں246 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ کپتان مشفق الرحیم205 منٹ میں127 گیندوں پر 10 چوکوںکی مدد سے 125 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ سری لنکا نے 40 اوور میں 9 وکٹ پر141 رنز بنائے تھے جسکی بدولت اسے ڈکورتھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت103 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جو28 مئی کو کھیلا گیا، مہمان ٹیم نے 97 ر نز سے جیتا۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ50 اوور میں6 وکٹ پر 286 رنز بنائے تھے۔ کپتان کوسل پریرا نے163 منٹ میں122گیندوں پر11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے120 رنز بنائے تھے۔ بنگلا دیش کے سبھی کھلاڑی42.3 اوور میں189 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جسکی بدولت سری لنکا نے97 رنز سے جیت حاصل کی۔ دوشمانتا چامیرا نے 9 اوور میں16 رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔
بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان ابھی تک جونو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز ہوئی ہیں اس میں بنگلا دیش نے ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سری لنکا نے 6 میں جیت درج کی ہے جبکہ دو سیریز کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوئی ہیں۔ دونوں کے مابین پہلی سریز اگست 2002 میں سری لنکا میں کھیلی گئی تھی جس میں سری لنکا نے سبھی 3 میچوںمیں جیت اپنے نام کی تھی۔اگست 2005 میں جب دونوں کے درمیان دوسری سریز سری لنکا میںہوئی تھی تب بھی سری لنکا نے3-0 سے جیت اپنے نام کی تھی۔
بنگلا دیش میں فروری 2006 میں ہوئی 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز سری لنکا نے جیتی مگر اس سیریز میں بنگلا دیش ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔بوگرا میں22 فروری2006 کو ہوئے میچ میں بنگلا دیش میں سری لنکا کو 4 وکٹ سے جیت حاصل کی جو اسکی سری لنکا کے خلاف اسکی پہلی جیت بھی تھی۔بنگلا دیش نے 15 شکستوں کے بعد پہلی جیت اپنے نا م کی تھی۔