سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے رکن، معروف ادیب و دانشور انجینئر عبدالمالک میمن سکھر میں وفات پاگئے، ان کی نماز جنازہ شکارپور میں ادا کی گئی۔ مرحوم پیما اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنماء ڈاکٹر عبدالعزیز میمن کے بڑے بھائی تھے۔ جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری، امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ سمیت دیگر ذمے داران نے انجینئر عبدالمالک میمن کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے۔