سکھر پولیس بھی ڈاکوئوں کیخلاف حرکت میں آگئی

337

سکھر (نمائندہ جسارت) شکارپور اور کشمور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کے بعد سکھر پولیس بھی حرکت میں آگئی۔ ضلع سکھر کے کچے کے علاقوں کے ڈاکوؤں کی سرگرمیوں اور نقل و حرکت کی نگرانی شروع، کچے کے دریائی علاقوں کے اطراف پولیس کی مزید پکٹس میں اضافہ کردیا گیا، سدھوجہ اور گدپور کے کچے میں پولیس کے اضافی دستے بھی تعینات کردیے گئے۔ سکھر پولیس کی جانب سے کچے کے علاقے میں اینٹی ایئر کرافٹ مشین گن نصب کردی گئی ہے۔ سکھر پولیس نے بھی کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کی سرگرمیوں اور نقل و حرکت کی نگرانی شروع کردی ہے۔ شکارپور اور کشمور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن کے بعد سکھر پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے۔ سدھوجہ اور گدپور کے کچے میں پولیس کے اضافی دستے تعینات کرتے ہوئے دریائی علاقوں کے اطراف پولیس کی مزید پکٹس قائم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سکھر پولیس کی جانب سے کچے کے علاقے میں اینٹی ایئر کرافٹ مشین گن بھی نصب کردی گئی ہے جبکہ ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی نے ایس ایس پی سکھر کے ہمراہ سدھوجہ اور گدپور کے کچے کے علاقوں کا دورہ کرکے سکھر پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا عملی اور تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران متعلقہ افسران نے کچے کی حالیہ صورتحال کے بارے میں ڈی آئی جی سکھر کو بریفنگ دی۔