اسرائیل کو امریکا اور مغرب ہتھیار دے رہے ہیں، شیریں مزاری

200

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اسرائیل جنیو ا کنونشن کے تحت فلسطین کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، ، اسرائیل کو امریکہ اور مغربی ممالک ہتھیار فراہم کر رہے ہیں،اسرائیلی حکومت نسل پر ستی کے تحت اقدامات کررہاہے، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق پہلے بھی قرار داد یں منظور ہو ئیں لیکن کل جو انسانی حقوق کونسل جنیو امیں قرادد پیش ہوئی اس قرارداد کا پاس ہو نا حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریاں کر رہا ہے امریکا ہیومن رائٹس کونسل میں دوبارہ واپس آچکا ہے اسرائیل فلسطینیوں کوعلاقہ دربد کر رہا ہے، اسرائیلی حکومت نسل پر ستی کے تحت اقدامات کررہا اور اسرائیل جنیواکنونشن کے تحت جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اسرائیل بمباری میں سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔