ایران میں بٹ کوائن پر پابندی عائد

417

ایران نے کرپٹو کرنسی بٹکوائن پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت بڑے شہروں میں بجلی کی غیر معمولی بندش کے درمیان بٹ کوائن جیسی کریپٹورکرنسیس کی کان کنی پر چار ماہ کی پابندی عائد کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق پابندی جو فوری طور پر نافذ العمل ہوچکی ہے ، 22 ستمبر تک جاری رہے گی۔

ملک میں بغیر لائسنس کی بٹ کوائن مائننگ کو  بجلی کے بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ بٹ کوائن کی غیر قانونی کان کنی میں 2000 میگاواٹ تک بجلی کی کھپت ہوتی ہے جبکہ قانونی بٹ کوائن کی مائننگ میں صرف 300 میگاواٹ کی میگاواٹ کی کھپت ہوتی ہے۔

ایران کی سرکاری بجلی کمپنی توانیر نے کہا کہ ملک میں صرف 50 لائسنس یافتہ بٹ کوائن فارمنگ پلانٹ ہیں جبکہ 85 فیصد بٹ کوائن کی کان کنی غیر قانونی طور پر ہوتی ہے جو فی گھنٹہ 95 میگا واٹ کی توانائی استعمال کرتی ہے۔

تمام قانونی اور غیر قانونی کان کنی فارمنگ پلانٹس پر پابندی حالیہ ہفتوں میں بجلی کی طلب میں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے جس سے متعدد شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے کاروبار اور طبی خدمات متاثر ہورہی ہیں۔