اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے مرکزی مجلس شوریٰ کی مشاورت سے خواجہ بشیر احمد کو جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کا مرکزی ناظم مالیات مقرر کیا ہے۔ عبدالوحید عباسی اس سے قبل مرکزی سیکرٹری مالیات کی ذمے داریوں پر فائز تھے۔ ترجمان کے مطابق خواجہ بشیر احمد گزشتہ 8 برس سے بطور نائب ناظم مالیات خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ ان کاتعلق وادی نیلم سے ہے اور اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن اور دیگر ذمے داریوں پر رہ چکے ہیں۔