پشاور(آن لائن )چینی اسکینڈ ل کی تحقیقات کے سلسلے میں پشاور کے22بڑے ڈیلرز کو بھی شامل تفتیش کر دیا ہے نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے چینی کے افغانستان برآمدکرنے کا اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے کسٹم حکام کی ملی بھگت سے برآمدی د ستاویزات تیار کروانے والوں کی نشاندہی کی جا چکی ہیں ذرائع کے مطابق چینی اسکینڈل تحقیقات کے سلسلے میں پشاور سمیت صوبے کے 22 بڑے تاجروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان سے چینی کے بارے میں تحقیقات کی جائیگی کہ انہوں نے چینی کس طرح حاصل کی اور کس نے ان پرفروخت کی۔ چینی اسکینڈل کے تحقیقات نے سلسلے میں نیب اور ایف بی کی جانب سے بھی علیحدہ علیحدہ طورپر تحقیقات جاری ہیں ۔