کراچی‘ اسلام آباد (این این آئی‘ آن لائن) ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ اور ضیا الدین اسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ انتقال کرگئیں ۔ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کا جنازہ دوپہر 12بجے ان کی رہائش گاہ F-120 بلاک F نارتھ ناظم آباد سے اٹھایا جائے گا جبکہ نماز جنازہ ضیا الدین یونیورسٹی لنک روڈ کیمپس میں واقع ضیا جامع مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی وہیں ہوگی۔ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی عمر 92برس تھی۔گزشتہ کئی روز سے ضیا الدین اسپتال نارتھ کیمپس میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ نے سوگواران میں2 بیٹے اور2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔علاوہ ازیں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدہ کا بچھڑنا بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے، دکھ کی اس گھڑی میںہم شریک ہیں۔رہنماﺅں نے بیگم ڈاکٹر ضیاالدین مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔