راولپنڈی میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بلاتعطل جاری

178

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں شہریوں کے کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک ضلع میں 2 لاکھ 90 ہزار 370 شہریوں کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے جن میں 22 ہزار 754 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایات پر راولپنڈی میں قائم کیے گئے تمام مراکز پر شہریوں کی ویکسی نیشن بلاتعطل جاری ہے۔