امریکا ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کا نیا دور

96

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور ایران نے 2015 ء کے جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے بالواسطہ بات چیت دوبارہ شروع کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اپریل سے جاری بات چیت کے لیے یورپی یونین اور دیگر فریق ثالثی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ایران اوربین الاقوامی ایجنسی کے درمیان جوہری مراکز کی نگرانی کے سمجھوتے میں 24 جون تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا۔