سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر میں کورونا سے ہونی والی ہلاکتیں تھم نہ سکی ، دو مریض اپنی زندگی ہار گئے ،ایس او پیز کے تحت میتیں ورثاء کے کے حوالے ، ایک ماہ کے دوران کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 سے تجاوز کرگئی ۔ایدھی سکھر انفارمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق سول اسپتال سکھر کے آئسولیشن COVID 19 کے وارڈ میں زیر علاج پنوعاقل کا رہائشی 54 سالہ عطاء حسین ولد اللہ ورایو سمیت پرانہ سکھر کی رہائشی 65 سالہ خاتون سکینہ زوجہ لال بخش کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے، ایدھی سکھر کے رضاکاروں نے ورثاء کے ساتھ مل کر ایس اوپیز کے تحت میتیں تدفین کا مکمل انتظامات کر کے ایدھی ایمبولینس کے زریعے انکے گھر پہنچا دی ہیں۔ واضع رہے کے سکھر میں کورونا ایک ماہ کے دوران کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 سے تجاوز کرگئی ہے، کورونا سے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد خواتین کی ہیں۔