چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا سول ہسپتال کادورہ

122

ژوب (آن لائن)چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے سول اسپتال کادورہ ۔ چیف جسٹس نے زنانہ اسپتال میں گائنی ڈاکٹر کی فوری تعیناتی اور غیرحاضر ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا، انھوں نے بی آر ایس پی کے تعان سے جدید ٹراماسینٹر میں سرجن ڈاکٹرز کی عدم تعیناتی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ژوب کے لوکل مایہ ناز سرجن ڈاکٹر آصف مندوخیل کو فوری طور ٹراما سینٹرکا انچارج مقرر کرنے کا حکم دیا جس پر سیکرٹری صحت نے کہا کہ میں سرجن ڈاکٹر آصف کا آرڈر جاری کرونگا۔ قبل ازیں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے زیر تعمیر بس اڈے کا معائنہ بھی کیا۔