گردشی قرضے میں 189 ارب کی کمی ہوگئی‘ اسد عمر

166

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں 189 ارب کی کمی ہوگئی۔یہ بات انہوں نے ایک ٹوئٹ پر جاری پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل 260 ارب رہا جو گزشتہ مالی سال میں 449 ارب تھا۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ رواں سال مجموعی طور پر 100 ارب روپے تک گردشی قرضہ بننے کی توقع ہے جو ن لیگ کی حکومت کے آخری سال سے کم ہے، ن لیگی حکومت کے فیصلوں کے باعث بڑے کیپسٹی چارجز ہیں، اس کے باوجود گردشی قرضے میں اتنی بہتری آئی۔