پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کا چوہدری نثار سے رابطہ، حلف اٹھانے کے لیے بلالیا

311

لاہور: پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کرکے انہیں کل (بدھ) پنجاب اسمبلی میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے کے لیے بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ نے چوہدری نثار کو حلف کے حوالے سے کلیئرنس جاری کردی ہے جس کے بعد وہ بدھ پنجاب اسمبلی میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ اس حوالے سے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے چیک کرلیا ہے، چوہدری نثار کے خلاف کوئی حکم امتناعی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے خلاف پیٹیشنز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔چوہدری نثار کے حلف میں کوئی قانون رکاوٹ نہیں ہے، وہ آج حلف اٹھا سکتے ہیں انہیں آگاہ کر دیا ہے۔