ترکی نے پارٹیا کارکیرن کردستان (پی کے کے) کے دہشت گردوں کی روک تھام کے لئے ایرانی حدود کے ساتھ ایک دیوار کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا جو کہ تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔
ڈیلی صباح کے مطابق ترکی – ایران سرحد پر دیوار کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔
3 میٹر اونچی (10 فٹ) اور 30 سینٹی میٹر چوڑی (1 فٹ) دیوار پر گارڈز ، سیکیورٹی کیمرے ، لائٹننگ اور نگرانی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورتحال کے لئے گشتی سیکورٹی گارڈز اور پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کے راستے بھی بنائے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرحدی دیوار کے گیٹ بلٹ پروف شیشے سے بنے ہیں جس سے سیکیورٹی فورسز کو بحفاظت مشن انجام دینے اور سرحد پار سے دراندازی کو روکنے میں مدد ملے گی۔
ایران کی سرحد پر متعدد ‘پی کے کے’ کے کیمپ موجود ہیں جن میں لگ بھگ ایک ہزار دہشت گردوں کی رہائش ہے۔ مشرقی ترکی میں پی کے کے کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں دہشت گرد آسانی سے سرحد عبور کرلیتے ہیں اور ان کیمپوں میں پناہ لیتے ہیں۔ اس طرح کی دراندازی کو روکنے کے لئے ترکی نے ایران کے ساتھ اپنی سرحد پر ایک دیوار کی تعمیر شروع کی تھی جو ترکی اور شام کی سرحد کی طرح ہی ہے اور جو اپنے تکمیل کے آکری مراحل میں ہے۔