بلاول کو وزیراعظم پر تنقید کرتے شرم آنی چاہیے، خرم شیر زمان

115

کراچی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ فرزند زرداری کا آئی ایم ایف کے حوالے سے حافظہ بے حد کمزور ہے۔ بلاول زرداری کے نانا 3 بار، والدہ 5 اور والد ایک بار آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے۔ بلاول کی وزیراعظم پر دن رات تنقید پر شرم بھی سرجھکائے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ انصاف ہاﺅس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کے بے مقصد کے بیانات سے قوم بیوقوف نہیں بنے گی۔ پرچی چیئرمن نے سندھ کے عوام کے استحصال میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔معیشت کو وینٹیلیٹر پر چھوڑجانے والے آج بہتری پر پریشان ہیں۔ ماضی میں دو سیاسی جماعتوں نے اداروں کو درباری بنایا اور ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کیا۔ اپوزیشن جماعتیں ماضی کے کرنٹ اکا¶نٹ خسارے اور جی ڈی پی کا موجودہ جی ڈی پی سے موازنہ کرے۔ دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ کو صرف اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا۔