سکھر،تجاوزات کیخلاف آپریشن، مزاحمت پر 18 افراد گرفتار

124

سکھر( نمائندہ جسارت) عدالت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر اور مختار کار کی نگرانی میں شہر کی دہلی، مسلم سوسائٹی،سورٹھ،پاک اور تھانہ نیو سکھر کہ زراعت کالونی میں مویشیوں کے باڑوں کو شہر سے باہر کیٹل کالونی میں منتقل کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے پر 18 افراد کو گرفتار کرکے مویشیوں کے گیارہ باڑوں کو مسمار کر دیا گیا، گزشتہ روز کھیر تھر کینال پر مویشیوں کے باڑوں کو بھی شہر سے باہر منتقل کیا گیا۔