سکھر ، کورونا نے مزید ایک زندگی کی چھین لی

165

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں کورونا نے مزید ایک اور زندگی چھین لی ، ایس او پیز کے تحت میت ورثا کے حوالے، ایک ماہ کے دوران کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18سے تجاوز کرگئی ایدھی سکھر انفارمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق سول اسپتال سکھر میں زیر علاج پنو عاقل کے گوٹھ حسین کلوڑ پنوعاقل کی رہائشی 60 سالہ مائی تاجل زوجہ محمد ہاشم جو کہ کورونا وائرس میں فوت ہوگئی ہے جس کو ایدھی سکھر کے رضاکاروں نے ورثا کے ساتھ مل کر ایس اوپیز کے تحت میت تدفین کا مکمل انتظامات کر کے میت ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ببرلوء سٹی روانہ کردیا ہے واضع رہے کے سکھر میں کورونا ایک ماہ کے دوران کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 سے تجاوز کرگئی ہے کورونا سے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہیں۔