اباخیل لکی مروت میں باسکٹ بال کورٹ و بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر مکمل

250

پشاور(جسارت نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شروع کئے جانیوالے ایک ہزار اسپورٹس سہولیات پراجیکٹ کے تحت صوبہ میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں جبکہ کئی منصوبے مکمل بھی ہوچکے ہیں ابا خیل لکی مروت میں لڑکیوں کے ا سکول میں باسکٹ بال و اوپن بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر مکمل ہوگئی ‘ خیبر پختونخوا کے پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے شروع کئے گئے منصوبے میں اس اسکیم کو بھی شامل کیا گیا تھا 2.28 ملین کی لاگت سے مکمل ہونیوالی اس سکیم سے علاقے میں طالبات کو باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کی سہولیات میسر آسکیں گی‘ کھیلوں کے ایک ہزار پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے مکمل ہونیوالے منصوبے کا بھی جائزہ لیا ان کے ہمراہ پی ڈی امیر محمد‘ڈی ڈی سید ظاہر علی شاہ ‘ڈی ڈی جی آئی ایس ارسلان خان اے ڈی شاہ حسین اور فیلڈ انجنیئرز احمد علی ‘اسد خان ‘پارس خان اور عمر خان شامل تھے‘ ڈائریکٹر پراجیکٹس مراد علی مہمند کے مطابق وہ صوبے میں تمام اسکیموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور صوبائی حکومت کی طرف سے جاری فنڈز کے مطابق ابتدائی طور پر 250 کھیلوں کی سہولیات کو مکمل کیا جارہا ہے جس سے صوبے میں کھیلوں کی سہولیات میں نئی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ۔