کراچی(سید وزیر علی قادری)پاکستان باکسنگ ٹیم ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔
چیمپئن شپ کے مقابلے 31 مئی تک دبئی میں شیڈول ہیں،پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ناصر ٹنگ کے مطابق چیمپین شپ میں پاکستان کے 7 مرد اور 2 خواتین باکسرز ،چار آفیشلز نے شرکت کرنا تھی۔
یو اے ای حکام کی جانب سے خصوصی اجازت کے باوجود فلائیٹس دستیابی ممکن نہ ہو سکی۔ 48، 60، 64، 69، 75، 81 اور 91 کلو گرام کلاس میں مرد جبکہ51 اور 60 کلو گرام میں خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کرنا تھی۔ مرد کھلاڑیوں میں محمد سعید، محب اللہ، سلیمان بلوچ، عامر خان، سیف اللہ منان، محمد اجمل ثنا اللہ شامل تھے۔ جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رکشا غفار اور رخسانہ پروین شامل تھیں ۔
سیکریٹری نے کہا کہ پاکستانی دستے میں شامل بیشتر کھلاڑیوں نے 13 ویں سائوتھ ایشین گیمز میں میڈل جیت رکھے ہیں۔