شہباز شریف باہر نہیں جاسکتے ،پی ڈی ایم جیل میں اکھٹی ہوگی،فرخ حبیب

203

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) اطلاعات نشریات کے وزیر مملکت میاں فرخ حبیب نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت کا اچھا وقت شروع ہوچکا ہے۔ مشکلات ہیں مگر مایوسی نہیں ہے۔مفاد پرستوں کا ٹولہ اب بالکل کامیاب نہیں ہوگا ۔پی ڈی ایم کی اب کی ساخت نہیں ہے جو
اکھٹی نہیں بلکہ جیلوں میں اکھٹی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اب ملک سے باہر نہیں جاسکتے اُنہیں ملک میں ہی رہنا پڑے گا۔ایک وقت تھا جب پاور لوم سیکٹر بند ہو گیا تھا اب و ہی پاور لوم سیکٹر فل پاور میں آچکا ہے۔ ہم نے اب نوکریاں مانگنے والا نہیں بننا بلکہ نوکریاں دینے والا بننا ہے۔ ایک چرچ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہم ہیلتھ کارڈ لے کر آرہے ہیں جس سے ہرغریب شخص اپنی مرضی سے علاج کروا سکے گا۔ پنجاب کے ہر خاندان کے پاس 31 دسمبر تک ہیلتھ کارڈ ہوگا اوراُنہیں سالانہ 10 لاکھ روپے علاج کے لیے د یے جائیں گے۔ اُنہوں نے اعتراف کیاکہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں تاہم کچھ کو تاہیاں ہماری بھی ہوسکتی ہیں۔ وزیر مملکت کا مزید ہنا تھا کہ اقلیتوں کے کوٹہ رکھا جاتا ہے تاکہ اقلیتی بچے بھی آگے بڑھ کر ملک کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کریں۔