شہباز شریف کے بغض میں کھلونے کو طلسمی توتا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے‘ عظمیٰ بخاری

183

لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار پونے 3 سال میں بولنا نہیں سیکھ سکے تو ڈلیور کرنا کیسے سیکھیں گے۔عثمان بزدار تعویذ گنڈوں سے وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں لیکن کارکردگی نہیں دکھا سکتے۔ بغض شہبازشریف میں آپ ایک چابی والے کھلونے کو طلسمی طوطا بناکر پیش کررہی ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ ظل تباہی وہ ہیں جو قوم کا آٹا،چینی ،ادویات اور پیٹرول ہضم کرتا ہے اور اس میں اربوں روپے کھاتا ہے۔ فردوس عاشق سے کوئی بعید نہیں وہ کسی دن انکشاف کر دیں گی کہ عثمان بزدار نے روبوٹ اوراڑنے والی گاڑیاں ایجاد کردی ہیں۔