سینیٹر پلوشہ خان کی بلاول کیخلاف بیان بازی کی مذمت

235

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے سرکاری ترجمانوں کی طرف سے چیئرمین پیپلزپارٹی کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری کا بیانیہ قوم کی آواز ہے، کرپشن کی تان پر این آر او کی راگنی کے تار ٹوٹ چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سلطنت نیازیہ میں غریب پامال ہو رہے ہیں، متوسط طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے آگیا، مہنگائی اور معاشی بدحالی سے سفید پوشی کا بھرم ٹوٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی رائٹ سائیڈنگ اور کبھی ڈائو ن سائزنگ کی آڑ میں ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا ہے۔ سندھ کے فنڈ میں کٹوتی کے باوجود صوبے میں بڑے اسپتال بنائے گئے ہیں، جہاں کینسر، دل، جگر اور گردوں کی بیماریوں کا مفت سرکاری علاج ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریونیو سب سے زیادہ دینے کے بعد بھی معاشی اتحصال سندھ کا ہی ہوتا ہے۔