فضل الرحمن نے بزرگوں کو سائیڈ لائن کردیا ‘مولانا گل نصیب

145

پشاور(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سابق سینیٹرمولانا گل نصیب خان نے مولانا فضل الرحمن و دیگر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے بزرگوں کو سائیڈ لائن کردیا گیا ہے، پارٹی پر قابض شخصیات ملک میں جمہوریت لانا چاہتی ہیں لیکن اپنی پارٹی میں جمہوریت کو جگہ دینے کے لیے تیار نہیں،پی ڈی ایم حکومت کو توڑنے نکلی تھی لیکن خود ہی توٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ جے یو آئی کو موروثی سیاسی جماعت بنایا جارہا ہے،ایک ہی گھر میں جے یو آئی کا مرکزی امیر، صوبائی امیر دیگر عہدے تقسیم کردیے گئے ہیں،پارٹی پر قابض شخصیات ملک میں جمہوریت لانا چاہتی ہیں لیکن اپنی پارٹی میں جمہوریت کو جگہ دینے کے لیے تیار نہیں،جمعیت علمائے اسلام اس وقت اندرونی مسائل سے دوچار ہے، ہم پارٹی میں رہ کر جمہوریت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔